عراق

آیت اللہ بشیر نجفی نے عراقی حکام کو عوام کی مشکلات حل کرنے کی تاکید کی

bashir najfi: نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں عراقی حکام کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: نجف اشرف کے مراجع تقلید نے بارہا آپ کو نصیحتیں کی ہیں، تمام ذمہ دار افراد عوام کی معیشتی اور سماجی مشکلات کے حل کی بھر پور کوشش کریں ۔
انہوں نے مزید کہا: عوام کے سلسلہ میں حکام کی بے توجہی اور سماجی، امنیتی، طبی اور تعلیمی پروجیکٹ کی عدم تکمیل واضح ہے جس کے سلسلہ میں حکام تجدید نظر کریں ۔
حضرت آیت الله نجفی نے مزید کہا: میں اس حوالہ سے کہ ملک کا بجٹ بہت زیادہ ہے مگر قوم فقر و تنگدستی اور کسماپرسی کے عالم میں ہے، بہت زیادہ کبیدہ خاطر ہوں ۔
سرزمین عراق کے اس مرجع تقلید نے عراقیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی: عراق میں مذھبی و قومی اتحاد و یکجہتی کا تحفظ بہت ضروری ہے اور کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ خود کو ایک دوسرے پر قوم و مذھب کے حوالہ سے برتر سمجھے کیوں کہ تمام عراقی ایک دوسرے کے برابر ہیں ۔
انہوں نے عراقی سماجی کارکن اور وکلاء کو پورے ملک میں عدالت و انصاف کی فضا قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا: ہم سب کو قومی و مذھبی تعصب کے بغیر سماجی عدالت کے تحقق کی کوشش کرنا چاہیے، عراق نیکیوں اور خیر سے مالا مال ہے اور ہم سب کو اس عظیم نعمت سے بخوبی استفادہ کرما چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button