عراق

عراق نے اقوام متحدہ کے فیصلے کی مخالفت کی

iraq map1المنار ٹیلیویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے(مارٹین کوبلر) کی جانب سےعراق اور کویت کے مابین سرحدی احتلافات کو حل کرنے کیلئے عراق کے کچھ حصے کو کویت میں ضم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے فیصلے کی عراق کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں اور اس ملک کی اہم شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اورسابق حکومت کی غلطی کا نتیجہ قرار دیا۔
عراقی وکلاء کی یونین کے صدر علی الشمری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوعراق اور کویت کے مابین سرحدی تنازعہ میں عدالت کا کردار ادا کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1993 میں عراق اور کویت کے مابین 216 کیلو میٹر طویل سرحدی پٹی کو واضح کرنے کیلئے ایک قرارداد منظور کی کہ جس کی رو سے عراق کی سرزمین کے ایک حصےکو کویت میں شامل کرنے کیلئے تھا اور اس طرح اس تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے عراق کی سر زمین کے ایک حصے کو کویت میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button