عراق

عراق حیدر مصلحی کی ابراہیم جعفری سے ملاقات

haider ibrahimعراق میں قومی اتحاد الائنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب سکیورٹی فراہم کرنے کے سلسلےمیں دنیا کا منفرد انقلاب ہے۔
عراق میں قومی اتحاد الائنس کے سربراہ ابراہیم جعفری نے پیر کی شام بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلجنس حیدر مصلحی سے ملاقات میں کہا کہ اسلام انقلاب نے عالمی امن کے لئے ایک بے مثال ماڈل پیش کیا ہے جس میں عوام کلیدی کردار ادا کرتےہیں۔ ابراہیم جعفری نے ایران میں امن و امان کی صورتحال کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے تجربوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر انٹلجنس حیدر مصلحی نے اس موقع پر کہا کہ شیعہ گروہوں کا اتحاد اور کردوں کے ساتھ یکجہتی ایک اسٹراٹیجیک الائنس وجود میں لاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عراق کے تمام دشمنوں کی کوشش ہے کہ شیعہ اور سنی اختلافات پھیلا کر نیز اس ہدف کے لئے پراپیگنڈا کرکے اپنے مقاصد حاصل کریں۔
اطلاعات کے مطابق حیدر مصلحی نے آج بغداد میں عراق کی پارلمینٹ کے اسپیکر اسامۃ النجیفی سے ملاقات کی۔ حیدر مصلحی نے اسامۃ النجیفی سے کہا کہ عراق میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں بیرونی مداخلت کے خاتمے سے سب سے پہلے عراق کی سکیورٹی اور بعد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی یقینی بن جائے گي۔ اس ملاقات میں اسامۃ النجیفی نے بھی کہا کہ عراق کا بحران بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلجنس حیدر مصلحی عراق کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button