عراق

کربلا کے حوزہ علمیہ نے آل سعود کو شیخ النمر کے خلاف کسی طرح کی کاروائی سے خبردار کیا

karbalaکربلائے معلیٰ کے حوزہ علمیہ امام جواد علیہ السلام نے سعودی حکومت کو شیخ النمر کے خلاف کسی طرح کی کاروائی کرنے سے خبردار کیاہے۔
کربلا کے حوزہ علمیہ امام جواد (ع) نے اپنے ایک بیان میں عربستان میں شیعہ علماء کی حرمت کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکمرانوں نے شیعہ علماء کی نسبت ایک توہین آمیز اقدام کیا ہے اور آل سعود کی عدالت نے شیخ النمر کو اعدام کرنے کا حکم صادر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم واضح طور پر آل سعود حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ شیعہ علماء اور رہبروں کی ہتک حرمت میں اپنی غیر منصفانہ سیاست کو روک دے اور کسی بھی شیعہ رہبر کو کسی قسم کا گزند نہیں پہنچنے پائے۔
کربلا کے حوزہ علمیہ امام جواد (ع) نے شیخ النمر کی بلا قید و شرط آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک بالخصوص عربستان کے مشرقی علاقوں میں ساکن افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ظالمانہ اقدامات کے سامنے ہر گز خاموشی اختیار نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button