عراق

کربلا بین الحرمین میں بم دھماکہ

rozaعربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج دن میں بین الحرمین میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکہ کی وجہ کے بارے میں خبروں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

لبنان کے المنار چینل نے بتایا: بین الحرمین میں ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی کے ایک انجینئر نے اپنی کمر کے ساتھ بندے ہوئے بم کے ذریعے حضرت عباس کے روضہ کے قریب دھماکہ کیا جس کے نتیجہ میں ۱۰ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

بین الحرمین میں اس دھماکہ کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام کی تولیت نے اعلان کیا ہے کہ ایک خودکش شخص نے اس حادثہ کو وجود میں لایا ہے اور اس نے اپنے آپ کو نابود کرنے کے علاوہ ۵ لوگوں کو بھی زخمی کیا ہے۔

کربلا میں تعینات پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ ایک ماٹر گولہ کی وجہ سے رخ پایا ہے جو صدام کے دور سے زمین کے نیچے دبہ رہ گیا تھا اور اب کھودائی کی وجہ سے وہ اچانک پھٹ گیا پولیس کی رپورٹ کے مطابق صرف ۴ لوگ اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button