عراق

ملک کی تقسیم کئے جانے کے بارے میں خبردارعمار حکیم

amar hakimعراق کی مجلس اعلاۓ اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے اس ملک کی تقسیم کۓ جانے کے بارے میں خبر دار کیاھے ۔
عمار حکیم نے عراق کی تقسیم کو تاریخی غلطی قرار اور اس بارے میں علاقائی اور مغربی سازشوں سے متعلق خبر دار کرتے ھوۓ ملک کے اھم مفادات کے تحفظ اور پابندی کو ایک ضرورت قرار دیا۔عمار حکیم نے قبائلی عمائدین، اور عراق کے دیگر شہروں کی اھم شخصیات کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ملک میں موجود تمام فریقوں کے ساتھہ ، پر امن بقاۓ باھمی، ھم آہنگی اور گفتگو ملک کی مشکلات کو دور کرنے کیلۓ سیاسی اور سیکورٹی مواقع فراھم ھونے کا باعث بنے گی۔ عمار حکیم نے اختلافات کو دھشتگردوں کو اثر ورسوخ پیدا کرنے کا موقع فراھم کرنے کاسبب قرار دیتے ھوۓ آپس میں اختلافات ختم کرنے کی دعوت دی۔ عمار حکیم نے عراق کے بنیادی آئین کی پابندی کی اہمیت پر زور دیتے ھوۓ کہا کہ قانون کے دائرے میں آزادئ بیان وعقیدہ، ھر عراقی شہری کا قانونی حق ھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button