عراق

امام ہادی (ع) کے روضۂ مبارک پر حملہ

imam hadiعراق کے مقدس شہر سامراء میں واقع شیعہ مسلمانوں کے دسویں امامکے روضہ مبارک پر دہشتگردانہ حملہ ہوا ہے ۔
براثا خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ سامراء کے الوحدہ علاقے میں واقع شیعہ مسلمانوں کے دسویں امام "محمد بن علی الہادی "(ع) کے روضۂ مبارک پر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملہ ہوا جو روضہ کے قریبی علاقوں میں آکر گرے تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
ادھر بغداد کے الجدیدہ علاقے میں بھی زائرین کربلا پر دہشتگردوں نے بم حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زائرین کی ایک بس کے راستے میں بم دھماکہ کیا گیا جسکے نتیجے میں 4 زائرین زخمی ہوئے ۔
عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق موصل کے جنوبی علاقے میں مسلح افراد نے پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button