عراق کے صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ ترکی نے شام کے بارے میں مخاصمانہ پالیسی اپنا کر غلطی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر جلال طالبانی نے ترکی کے ایک اخبار "ملیت” کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ترکی، شام کے حالات کا صحیح تجزیہ نہیں کرسکا اور اب ترکی اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ شام کے بارے میں اس کے اندازے بالکل غلط تھے۔
جلال طالبانی نے کہا کہ شام میں بحران کے آغاز پر وہاں کے سیاسی اور سیکورٹی حالات کے بارے میں ترکی کا تجزیہ صحیح نہیں تھا بلکہ ترک حکام کا خیال تھا کہ آسانی کے ساتھ بشار اسد کو اقتدار سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
عراقی صدر نے شام کے بہت سے لوگوں کی طرف سے شامی حکومت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسائل ترکی کے سیاست دانوں کے خیالات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔








