القاعدہ نےعراق دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

القاعدہ دہشتگرد تنظیم نے عراق کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز کے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
دہشتگرد گروہ القاعدہ سے وابستہ ویب سائٹوں نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں گذشتہ روز کے بم دھماکے نائب صدر طارق ہاشمی کو موت کی سزا سنائے جانے کے بدلے کئے گئے تھے۔ القاعدہ دہشتگرد تنظیم سے وابستہ ویب سائٹوں پر گذشتہ روز کے خون خرابے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور اسے عراق کی شیعہ حکومت سے انتقامی کاروائي قراردیا گيا ہے۔ سعودی عرب سے چلنے والی ویب سائٹ انا المسلم پر گذشتہ روز کے بم دھماکوں کے بعد اپنے طرفداروں کو مبارک باد کے پیغامات نشر کئے گئے اور ان دہشتگرانہ کاروائيوں کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا گيا۔ یا درہے گذشتہ روز عراق میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں ایک سو سے زائد افراد کے جاں بحق اور چار سو سےزائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔








