عراق

عراق ميں دہشتگردانہ کاروائياں

iraq terrorisiomعراق کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردانہ واقعات ميں تيرہ افراد جاں بحق اور سولہ ديگر زخمي ہوگئے

دارالحکومت بغداد کے جنوب ميں واقع جيلہ شہر ميں ايک بم دھماکے ميں دو افراد جاں بحق اور سات ديگر زخمي ہوگئے-
دوسري جانب صوبہ الانبار کے فلوجہ شہر کے مشرق ميں عراقي پوليس کي ايک گشتي گاڑي کے راستے ميں ہونےوالے بم دھماکے سے تين پوليس اہلکار جاں بحق اور چار ديگر زخمي ہوگئے –

بغداد کے مغرب ميں واقع حديثہ شہر ميں بھي پوليس کي گشتي گاڑي کے راستے ميں ہونے والے بم دھماکے ميں تين پوليس اہلکار زخمي ہوگئے – اس درميان شمال مشرقي شہر موصل ميں پوليس کي ايک چيک پوسٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پانچ سيکورٹي اہلکاروں کو جاں بحق کرديا – اس حملے ميں دو افراد زخمي ہوئے – مسلح افراد نے کرکوک کے جنوب ميں واقع داقوق شہر ميں بھي ايک عراقي کو گولي مار دي –
نامعلوم مسلح افراد نے اسي طرح وزارت داخلہ کے ايک افسر کے گھر کے اندر بم سے حملہ کرکے اس کے والدين کو جاں بحق کرديا –

متعلقہ مضامین

Back to top button