عراق

عراق میں بم دھماکوں میں بارہ افراد شہید

iraqi-infejarعراق میں دو بم دھماکوں میں بارہ افراد جاں بحق ہوگۓ ہیں۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل عراق کے دو مختلف علاقوں میں دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق اور انتالیس زخمی ہوگۓ ہیں۔ ایک کار بم دھماکہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں پچانوے کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حلہ کے علاقے میں ہوا جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہوگۓ ہیں۔ جبکہ بغداد کے شمال میں ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بعقوبہ کے علاقے میں میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگۓ ہیں۔
عراق میں دسمبر دو ہزار گيارہ سے بدامنی کے واقعات میں شدت پیدا ہوئي ہے اور عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدامنی کے ان واقعات میں امریکہ اور بعض عرب ممالک ملوث ہیں جو عراق میں موجود دہشتگرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button