انٹرپول،طارق ہاشمی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عراق کے مفرور نائب صدر طارق الہاشمی کے خلاف انٹرپول نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق انٹرپول نے آج عراقی حکومت کی درخواست پر طارق ہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئے ہیں اور دنیا کے ایک سو نوے ملکوں سے اپیل کی ہے کہ طارق ہاشمی کی گرفتاری کے لئے تعاون کریں۔ یاد رہے عراق کی عدلیہ کی اعلی کونسل نے بھی دس مئي سے طارق ہاشمی پر مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی پر دہشتگردوں کےساتھ تعاون کرنے کا الزام ہے۔ طارق ہاشمی عدالتی کاروائي کے خوف سے کردستان عراق فرار ہوگئے تھے جس کےبعد انہوں نے قطر سعودی عرب اور ترکی کا دورہ کیا تھا۔ طارق ہاشمی اس وقت ترکی میں مقیم ہیں۔ ترکی میں ان کی موجودگي سیاسی بحران کا سبب بن چکی ہے۔








