عراق

عراق کے مفرور نائب صدر پر متعدد افراد کو قتل کرنے کےمقدمات

tariq hashmiعراق کی اعلی عدلیہ کے مطابق عراق کے فراری نائب صدرطارق الہاشمی عراق میں متعدد افراد کے قتل میں درج مقدمات میں مطلوب ہیں۔
 عراق کی اعلی عدلیہ کے مطابق عراق کے فراری نائب صدرطارق الہاشمی عراق میں متعدد افراد کے قتل میں درج مقدمات میں مطلوب ہیں۔ مفرور عراقی نائب صدر طارق الہاشمی جمعرات سے شروع ہونے والی عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے۔

وہ فرار ہوکر ترکی ، پھر قطر اور اس کے بعد سعودی عرب پہنچے لیکن کہیں انھیں سکون نہیں ملا اور وہ مذکورہ ممالک سے خصوصی احکامات لیکر واپس ترکی پہنچ گئے ہیں ۔

عراق کی سپریم جوڈیشری کونسل نے پیر کو طارق الہاشمی اور ان کے بعض محافظوں پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔کونسل کے ترجمان عبدل ستار کا کہنا ہے کہ طارق الہاشمی اور ان کے محافظوں پر بہت سے جرائم جس میں بغداد کےچھ ججوں کو قتل کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس انیس دسمبر کو عراق کی اعلی عدالت نے سابق نائب طارق الہاشمی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا جس کے بعد وہ ملک سے فرار ہو گئے تھے۔
…….

متعلقہ مضامین

Back to top button