آل خلیفہ کو مقتدا صدر کا انتباہ، بحرین میں بھی آ سکتے ہیں

سیدمقتداصدر نے کہا ہے کہ بحرین کے شیعہ راہنماؤں پر کسی قسم کا حملہ شیعیان عالم اور عالم اسلام پر حملہ اور دین و سیاست کے خلاف جارحیت ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین پر قابض آل خلیفہ خاندان کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو قاتلانہ حملوں کی دھمکیاں ملنے پر عراق کے شیعہ راہنما حجت الاسلام
مقتدا صدر نے اپنے مذمتی بیان میں آل خلیفہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس شرمناک سازش کے سامنے خاموشی اختیار نہیں کریں گے اور ملت بحرین کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
سیدمقتداصدر نے کہا ہے کہ بحرین کے شیعہ راہنماؤں پر کسی قسم کا حملہ شیعیان عالم اور عالم اسلام پر حملہ اور دین و سیاست کے خلاف جارحیت ہے۔
انھوں نے کہا: ہم بحرین جانے اور وہاں رہ کر بحرین کی بہادر ملت کی پشت پناہی اور دینی مرجعیت کی حفاظت کرنے کے لئے تیار ہیں۔