امام موسی صدر کا سراغ لگایا جائےسید عمار حکیم

28 اکتوبر, 2011 11:03

ammar hakeemعراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے لیبیا کے حکام سے کہا ہےکہ امام موسی صدر کے لاپتہ ہونے کے مسئلے کا سنجیدگي سے جائزہ لیاجائے۔
 سید عمار حکیم نے لیبیاکےعوام کو قذافی کی حکومت کی سرنگونی کی مبارک باد دی اورلیبیا میں عوامی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کیا۔

سیدعمارحکیم نےاپنےبیان میں لیبیاکےحکام سےکہاکہ وہ امام موسی صدر کاپتہ لگائيں اور اس کےنتائج سے اس عظیم شخصیت کے عقیدت مندوں کو آگاہ کریں۔ سید عمار حکیم نے عراق کے مختلف صوبوں میں بعثیوں کی گرفتار کا خیرمقدم کرتےہوئےکہا کہ جن لوگوں کے ہاتھ بےگناہ عوام کے خون میں رنگے ہوئے ہیں انہیں عراق کی حکومت میں شامل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ۔ سید عمار حکیم نے کہا کہ عراقی قوم کا اتحاد وہ واحد عامل ہے جس سے بیرونی مداخلت کا سد باب ہوسکتا ہے۔ سید عمار حکیم نے پی کے کے گروہ اور ترک فوج کے درمیان جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق سے تمام دہشتگرد گروہوں کے اخراج کی ضرورت پرتاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ عراق نہیں چاہتا کہ اس کی سرزمین پر دہشتگرد گروہ موجود رہیں۔

2:33 صبح مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔