عراق:بائیس شیعہ افراد کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات کے روز آرمی کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے کربلا اور بغداد کے جنوب میں کہ جہاں شیعہ اکثریت ہے وہاں خصوصی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کی جس کے نتیجہ میں ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے بائیس شیعہ زائرین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور اس واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نے ان دہشت گردوںنے عراق سے شام جانے والی ایک بس کو جس میں درجنوں زائرین امام حسین علیہ السلام سوار تھے کو فائرنگ کر کے بائیس زائرین کو شہید کر دیا تھا۔
دوسری جانب عراقی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ذرائع کو بتایا ہے کہ انہوںنے انبار کے علاقے میں کاروائی کر کے دس دہشت گردوں کو جن کا تعلق گذشتہ دنون شام جانے والی بس پر دہشت گردی میں ہے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب ملٹری ذرائع نے بیس افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔








