عراق

عراق:امریکا مخالف شیعہ گروہوں کے خلاف آپریشن

shiitenews_al-sadr_madhi-armyعراق میں امریکی مخالف اور انقلاب اسلامی کے حامی شیعہ گروہوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکا مخالف اور اسلامی انقلاب کے حامی شیعہ گروہوں کے خلاف امریکی اور عراقی سیکورٹی فورسز نے بڑے آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیعہ گروہ جو کہ اسلامی انقلاب کے حامی ہیں وہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہیں اور آئے روز امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس سے امریکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
واضح رہے کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ امریکی سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز تین امریکی فوجیوں کے واصل جہنم ہونے کے بعد کیا جنہیں امریکا مخالف شیعہ مسلمانوں نے ایک حملے میں واصل جہنم کر دیا تھا ،یہ بات قابل ذکر ہے کہ جون کے مہینہ میں اچودہ امریکی فوجی واصل جہنم ہوئے ہیں جس کے بعد امریکی انتظامیہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب امریکی کمانڈر نے فوجیوں کی مسلسل ہلاکت کے بعد کہا ہے کہ شیعہ گروپ جو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں ان میں سب کا تعلق عراقی شیعہ اور امریکا مخالف رہنما مقتدیٰ الصدر سے ہے جو کہ اس وقت مالکی حکومت کا ایک مضبوط ستون ہیں ،امریکی کمانڈر نے الزام عائد کیا ہے کہ عراقی شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی مقتدیٰ صدر کے حامیوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کر رہے ہیں جبکہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہاہے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں امریکی فوج ہر ماہ گذشتہ جون انتہائی مشکل اور خونخوار گذرا ہے۔
دوسری جانب عراقی پولیس او ر سیکورٹی فورسز کے دو ہزار اہلکاروں نے آپریشن کے لئے تیاسری شروع کر دی ہے اور جنوبی صوبے کو کنٹرول میں لینے کے لئے حکمت عملی انجام دی جا رہی ہے۔
عراق میں امریکی فوج کے ترجمان جنرل جعفری کاکہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کے لئے اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا ہے اور علاقوں میں گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے جبکہ تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
امریکی فوج کے ترجمان کاکہنا ہے کہ اگر چہ آپریشن شروع کر دیاہے تاہم مقتدیٰ صدر کے حامیوں اور امریکا مخالف شیعہ مسلمانوںنے امریکی فوجیوں پر راکٹ اور مارٹر گولوں سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے امریکی سیکورٹی فورسز کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button