عراق سےامریکی فوجیوں کےانخلا پرتاکید

19 مئی, 2011 13:29

shiitenews_iraqi_protestعراق کے سیاسی رہنماوں اور قبائلی عمائدین نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر تاکید کی ہے۔ بغداد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بعض سیاسی رہنماوں اور جنوبی، شمالی اورمرکزی صوبوں کے قبائلی عمائدین نے مشترکہ نشست میں کہا ہےکہ امریکی فوجیوں کو عراق سے رواں سال کےآخر تک نکلنا ہوگا ۔ اس نشست میں عراق کے قومی اتحاد کے سربراہ احمدچلبی نے عراق میں امریکیوں کی موجودگي کے منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ دعوے کرتاہےکہ وہ ہرسال عراقی فوج کو مسلح کرنے کےلئے گيارہ ارب ڈالر خرچ کرتاہے لیکن کیاوجہ ہےکہ عراقی فوج کمترین وسائل و ذرایع کی حامل ہے ۔ احمد چلبی نے خود اس سوال کا جواب دیتےہوئے کہا کہ امریکہ عراقی فوج کو لیس کرنےکا مخالف ہے اور اسی وجہ سے عراقی فوج کے پاس جدید ساوز سامان اور ہتھیار نہیں ہيں۔ ادھر عراق کے جنوبی قبیلوں کے سردار شیخ حاتم شعلان ابوالجول نے انیس سو بیس میں عراقی قوم کےانقلاب کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس انقلاب میں عراقی قوم نے برطانوی جارحین کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکی فوجی عراق سے نہیں نکلیں گے تو عراقی قوم ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگي۔ اس وقت عراق میں پچاس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں اور انہیں واشنگٹن بغداد سکیوریٹی معاھدے کے مطابق رواں سال کےآخر تک عراق سے نکلنا ہوگا۔

4:30 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔