عراق

عراق میں امریکہ کی غاصبانہ موجودگی کے خلاف مظاہرے

iraq_us_against_protestعراق کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے عراق سے غاصب امریکی فوجوں کے جلد سے جلد انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں اپنےملک میں امریکی فوجوں کی غاصبانہ موجودگی کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے وہ امریکہ کی غاصبانہ موجودگی کی مخالفت میں ریلیاں اور جلوس نکالیں گی عراق کی مجلس علماء نے بھی اپنے ایک بیان میں امریکی فوج کی غاصبانہ موجودگی کی مذمت کی عراقی شہریوں نے آج امریکی فوج کی غاصبانہ موجودگی کی برسی کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں امریکہ مخالف مظاہرے کئے امریکہ نے دو ہزار تین میں عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بہانے اس ملک پر حملہ کیا تھا اور اس وقت سے لے کر اب تک وہ وہاں موجود ہے واشنگٹن اور بغداد کے مابین پانےوالے معاہدے کے مطابق رواں سال کے آخرتک امریکہ کو اپنے تمام فوجی عراق سے نکال لینے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button