عراق

عراق میں دھماکے اور حملے میں 65 افراد ہلاک

Iraq-blastعراق کے شہر تکریت میں صوبائی کونسل کی عمارت میں دھماکے اور حملے میں 65 افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگۓ ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کل عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت میں واقع صوبائی کونسل کی عمارت میں فوجی وردی پہنے ہوۓ مسلح افراد نے پہلے ایک کار بم دھماکہ کیا پھر اس عمارت میں حملہ کردیا ۔ مسلح افراد خود کش بیلٹس،گرنیڈز اور آتشی مواد سے لیس تھے۔ ہاسپیٹل کے ذرائع نے کم از کم پینسٹھ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق دس لاشیں دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ میں بری طرح جھلس چکی ہیں۔ اس حملے کے بعد تکریت میں کل کرفیو لگادیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button