عراق

جلوس عزا میں کار بم کے دھماکے میں متعدد عراقی شہید

bombعراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردی کے واقعات میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک جلوس عزا میں کار بم کے دھماکے میں کم از کم پینتیس افراد شہید اور پینسٹھ زخمی ہو گئے، جبکہ بغداد کے مختلف علاقوں میں چار بم دھماکوں میں پانچ افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں عراق کی صنعت و معدنیات کے ایک اعلی  عہدیدار عبید السویداوی بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ السویداوی کی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ الکاظمیہ ، باب المعظم اور الکرادہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button