عراق

عراقی سیکورٹی فورسز اپنے ملک کی سیکورٹی کا انتظام سنبھالنے پر قادر

iraqi_securityعراقی وزیر اعظم نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز اپنے ملک کی سیکورٹی کا انتظام سنبھالنے پر قادر ہیں
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے کل امریکہ کے آرمی چیف مائيکل مولن سے ملاقات میں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق بغداد واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد کۓ جانے پر تاکید کی ۔ عراقی وزیر اعظم نے مائیکل مولن سے ملاقات میں ، کہ جو عراق میں  موجود امریکی فوجیوں سے ملاقات کے بہانے اچانک بغداد پہنچے ہیں ، اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ بدستور برقرار ہے ۔ واضح رہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ میں امریکہ اور عراق کے درمیان طے پانے والے سیکورٹی معاہدے کی رو سے واشنگٹن سنہ دو ہزار گیارہ کے آخر تک اپنے فوجی عراق سے نکالنے کا پابند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button