عراق

عراق میں اثر رسوخ کی صیہونی کوشش

Iraq_Flagصیہونی حکومت عراق میں اثر و رسوخ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ دنیا الوطن ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہےکہ صیہونی حکومت عراق کے بعض حصوں پر تسلط حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی خبری ذرائع عراق کے خلاف صیہونی حکومت کی سازشوں کے بارے میں متعدد رپورٹیں منظر عام پر لا چکے ہیں۔ حال ہی میں امریکی نامہ نگار وین مادسن نے اپنی ایک رپورٹ میں یہودی کردوں کو اسرائيل سے شمالی عراق میں واقع موصل شہر اور صوبۂ نینوا میں منتقل کۓ جانے کی سازش سے پردہ اٹھایا ہے۔ صیہونی حکومت اسلامی ملک عراق میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے درپے ہے ۔ اسرائيلی یہودیوں نے سنہ دو ہزار تین سے ہی عراق میں مدفون بنی اسرائيل کے انبیاۓ کرام ع کے مقبروں کی زیارت کے بہانے اس ملک میں اپنی آمد و رفت بڑھا دی ہے ۔ اسرائيل کے کرد یہودیوں نے ایک منظم منصوبے کے تحت سنہ دو ہزار تین سے شمالی عراق کے علاقے کی زمینوں کی خریداری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ بعض رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ عراق پر امریکہ کے قبضے کے ابتدائي برسوں میں ہی صیہونی کمپنیوں نے کرکوک ، موصل اور ان دونوں شہروں کے مضافات میں دو سو پچاس ہیکٹر زمین خرید لی تھی۔ یہ زمین عموما عراق کے غریب لوگوں سے خریدی گئي ہے۔ لیکن مسئلہ یہیں پر ختم نہیں ہوتا ہے ۔کیونکہ یہ سازش صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کی نگرانی میں جاری ہے۔ موساد کے کارندے شمالی عراق میں موجود ہیں اور اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لۓ ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ تل ابیب کے حکام اور بعض کرد گروہوں کے درمیان قریبی تعلقات پاۓ جاتے ہیں اسی لۓ صیہونی حکومت نے خاص کر شمالی عراق کو اپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔ عراق پر امریکی قبضے کو صیہونی حکومت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کا ایک موقع جانتی ہے۔ عراق کی منڈی تک رسائي صیہونی حکومت کی ایک آرزو رہی ہے ۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران دسیوں صیہونی کمپنیاں غیر عبری اور زیادہ تر عربی اور لاطینی ناموں کے ساتھ عراق میں مختلف اقتصادی شعبوں میں سرگرم رہی ہیں ۔ عراق کی منافع بخش منڈی تک رسائي کے علاوہ صیہونی حکومت کرکوک حیفا اور موصل سے حیفا تک تیل پائپ لائن بچھاۓ جانے کے خیال خام میں بھی مبتلاء رہی ہے۔ بجا طور پر یہ کہا جاسکتا ہےکہ عراق کے تیل تک رسائي ہی عراق پر صیہونی حکومت کی زیادہ توجہ کا سب سے اہم سبب ہے۔ اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق میں صیہونی حکومت کے خلاف شدید جذبات پاۓ جاتے ہیں۔ عراق کی حکومت اور ملت علاقائي اور عرب راۓ عامہ کی مانند صیہونی حکومت کو مشرق وسطی کے دل میں کینسر کا پھوڑا جانتی ہے اور خطے اور عراق میں صیہونی حکومت کے اثر و رسوخ کی روک تھام پر تاکید کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button