ہتھیار صرف سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں میں ہی ہونا چاہئے

حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے عراق سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں میں ہی صرف ہتھیار ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور جیش مھدی فوج سے ملک کی حفاظتی امور میں استفادہ کرنے کی خواھش کی ۔رپورٹ کے مطابق صدر تحریک کے قائد حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے گذشتہ روز بیان کئے گئے ایک پیغام میں پچھلے ھفتہ بغداد میں ہوئے دھشت گرد خونی حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سیاسی پارٹی سے اس سیاسی بحران کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس پیغام میں ذکر کیا گیا ہے : سیاسی پارٹی ایک بڑے سخت آزمائش کے سامنے ہیں اور پارلیمنٹ کی نششتوں میں حصہ لیں اور دھشت گرد حملوں سے ملک کے باشندوں کی حمایت اور ان کے جان کی حفاظت کرے اور ملک میں ہو رہے خونریزی کا مقابلہ کرے ۔حجت الاسلام صدر نے وضاحت کی : ہتھیار صرف سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں میں ہی ہونا چاہئے اور حکومت کو چاہئے کہ جو ہتھیار سیاسی پارٹی کے پاس ہے اس کو ان سے لے لیا جائے جو کہ اس ملک میں ناامنی کے اسباب میں سے ایک سبب ہے ۔








