عراق میں نو افراد ہلاک پندرہ زخمی

06 نومبر, 2010 05:54

Iraq-baqdadعراق کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عراقی پولیس نے بغداد سے ڈھائی سو کلو میٹر شمال میں واقع شہرشرقاط میں ایک راکٹ برآمد کیا جو راستہ میں ہی پھٹ گيا جس کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔بغداد کے جنوب مشرقی علاقے زعفرانیہ میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ایک اور بم دھماکہ صوبہ صلاح الدین کے ایک گاؤں میں ہوا جس کے نتیجہ میں چار  افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ الانبار میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگيا۔

5:53 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔