بغداد: بم دھماکے میں 25شیعہ شہید،متعدد ذخمی

عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایک بم دھامکے کے نتیجہ میں پچیس شیعہ افراد شہید اور درجنوں ذخمی ہو گئے ہیں،شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد میںصوبہ دیالا میں جمعہ کے رو ایک ہوٹل میںز ہونے والے ایک بم دھماکے میں پچیس شیعہ افراد شہید جبکہ ستر سے زائد شہید ہو گئے ہیں۔صوبے کی شہری حکومت کے سربراہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز صوبہ دیالا میں ایک مصرف ترین مقامی ہوٹل کے اند ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب ہوٹل میں سینکڑوں مردو خواتین اور بچے موجود تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نزدیکی علاقے میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے اور ہوٹل میںہونے والے خود کش حملے میںبھی زیادہ تر شہیدہونے والوں اور ذخمیوں میں شیعہ افراد ہی شامل ہیں۔یہ بات بھی یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی ایک دہشت گردانہ کاروائی میں تین عراقی پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔








