عراق کے دارالحکومت بغداد کے پاس خودکش حملہ میں پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

30 اکتوبر, 2010 13:06

iraq-bomb-blastاطلاعات کے مطابق بغداد سے سو کلومیٹر شمال میں واقع شہر بلد روز میں جمعہ کی شام کو ایک خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں کم از کم پچیس افراد ہلاک اور ستر زخمی ہوگئے۔یہ حملہ ایک کافی ہاؤس میں ہوا۔ہلاک شدگان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور مزید تفصیلات بھی سامنے نہیں آئي ہیں۔

1:49 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔