عراق: پر تشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق

عراق میں حالیہ دنوں پر تشدد واقعات میں چھ افراد اپنی جانوں سے اہتھ دھو بیٹھے جبکہ تین سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ حالیہ دنوں دہشت گردی کی تازہ لہر میں تین پولیس اہلکار سیت 6افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی صوبے دیالا اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کی تازہ لہر میں ایک ہی دن میں 7سے زائد بے گناہ شہری اپنی جانوؓ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد ذخمی ہوکر اسپتالوں میں منتقل ہوئے ہیں ۔








