العراقیہ الائنس کی مذاکرات سے بھاگنے کی کوشش

عراق کےحکومت قانون اتحاد نے وزیراعظم نوری مالکی کےخلاف العراقیہ اتحاد کےالزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان الزامات کو مذاکرات سے فرار کی کوشش قرار دیا ہے۔الحسینی نےکہاکہ نوری مالکی تمام عراقیوں کےوزیراعظم ہیں اورکسی خاص گروہ اور فرقہ سےمخصوص نہیں ہیں۔
قابل ذکرہے کہ العراقیہ نےابھی حال ہی میں یہ الزام لگاکرحکومت قانون اتحاد سےمذاکرات کاسلسلہ بند کردیاتھا کہ مالکی نےفہرست العراقیہ کوسنی اتحاد کہاہے۔








