ایران

انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار عراق میں ظلم ڈھائے جانے پر خاموش

iran clericاسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان کے رکن سید علی اکبر قرشی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کے باعث جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

سید علی اکبر قرشی نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں نے عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے مسیحی خواتین اور بچوں پر ظلم ڈھائے جانے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سید علی اکبر قرشی نے مزید کہا کہ عراق میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کا نتیجہ ہے اور عراق میں قتل ہونے والے بےگناہ مسلمان اور غیر مسلم تسلط پسندوں کی فتنہ انگیزی کی بھینٹ چڑھے ہیں۔ سید علی اکبر قرشی نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام میں پیدا شدہ شدت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت موت کی دلدل میں اپنی جان بچانے کے لۓ ہاتھ پیر مار رہی ہے اور اسی وجہ سے وہ روزانہ مظالم پر مظالم ڈھائے جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button