ایران

صہیونی حملے جاری رہے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا

hussain alyanاسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے کی صورت میں فلسطینی مجاہدین اس حکومت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ حسین امیر عبداللھیان نے ، کہ جو جرمنی کے نائب وزیر خارجہ کی دعوت پر برلن کے دورے پر ہیں، مزید کہاکہ صیہونیوں نے غزہ پر حملے اور غزہ میں نہتے لوگوں پر مظالم کر کے اسٹریٹیجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے ، کہ ثابت ہوچکا ہے کہ غزہ کی صورتحال اور فلسطینی مجاہدین کے وسائل کے بارے میں صیہونیوں کی اطلاعات بہت ناقص ہیں، کہا کہ صیہونیوں نے جنگ کو اپنے کنٹرول میں کرنے کے لۓ عام شہریوں اور سول تنصیبات پر فوری حملے شروع کردیۓ جو کہ ایک اسٹریٹیجک غلطی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button