ایران

مقاومت کادشمن کے سامنے ہتھیارڈالنا ایک خواب ہے جوکبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،بلکہ یہ ایسی ستمگرانہ آرزویں ہیں جو قبروں میں ہی پوری ہوں گی برگئیڈرقاسم سلیمانی.

مقاومت کادشمن کے سامنے ہتھیارڈالنا ایک خواب ہے جوکبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،بلکہ یہ ایسی ستمگرانہ آرزویں ہیں جو قبروں میں ہی پوری ہوں گی برگئیڈرقاسم سلیمانی.شیعت نیوز برگئیڈرقاسم سلیمانی نے غزہ کے فلسطینی مقاومتی دفاع کے نام ایک خط میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صھیونی نظام کے خلاف ان کی مددجاری کورکھیں گے اورساتھ میں اسرائیل کودھمکی دی ہے کہ وہ مناسب وقت آنے پر اسے منہ توڑجواب دیں گے:
برگئیڈرقاسم سلیمانی نے غزہ پراسرائیلی جارحیت کے حوالے سے کہا ہے کہ’’ مقاومت کا دشمن کے سامنے ہتھیارڈالنا ایک خواب ہے جوکبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،بلکہ یہ ایسی ستمگرانہ آرزویں ہیں جو قبروں میں ہی پوری ہوں گی،انہوں نے مزیدکہا کہ پوری دنیا یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ دفاع مقاومت دشمن کے سامنے ہتھیارڈالے گی،یہ وہم وگمان ہے جو کبھی بھی پوری نہیں ہوگی،انہوں نے دفاع مقاومت کے نام ایک خط جسے’’المیادین ٹی وی‘‘ نے نشرکیاہے میں اس بات پرزوردیاہے کہ’’ مقاومت کی نصرت ومددجاری وساری رہے گی یہاں تک کہ صہیونیت کے لئےسرزمین فلسطین جہنم نہ بن جائے‘‘ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ راہ فلسطین پر شہیدہوناہرآزاد،شریف مسلمان فردکی آرزوہے اور وہ اس پرفخرکرتارہے گا،انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ مناسب وقت آنے پر وہ غاصب اسرائیل پراپناغصہ اتاریں گے، سلیمانی نے فلسطین کے ان تمام مقاومت کاروں جو دشمن اوران کے پیچھے سازش کرنے والوں کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں، سلام پیش کیا ہے۔
برگئیڈرسلیمانی کے فلسطینیوں کے نام خط کے متن کامکمل ترجمہ:
بسم الله الرحمن الرحيم
ألا تقاتلون قوما نكثوا أيمانهم وهموا بإخراج الرسول وهم بدؤوكم أول المرة أتخشونهم والله أحق أن تخشوه إن كنتم مؤمنين۔
ترجمہ: کیا تم ایسے لوگوں سے نہیں لڑوگے جواپنی قسمیں توڑدیتے ہیں اورجنہوں نے رسول کونکالنے کاارادہ کیاتھا؟پہلی بارتم سے زیادتی میں پہل بھی انہوں نے کی تھی،کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟اگرتم مومن ہوتواللہ اس بات کازیادہ حقدارہے کہ تم اس سے ڈرو۔
اے میرے تمام فلسطینی بھائیو! جوغزہ میں ثابت قدمی کے ساتھ مقاومت میں مصروف ہیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اے وہ تمام برادران !جو ان پاک لمحات میں ہماری امت اورانسانیت کی تاریخ رقم کررہے ہیں، جوبہادری کے سب سے بلند نشانی کامظاہرہ کررہے ہیں،اورغزہ میں ہمارے بہادر فلسطینی عوام پرظالم کی جارحیت کامقابلہ کررہے ہیں، اے وہ جو غاصب،دشمن اوران کے پیچھے قریب یادورسےکارفرما سازشوں کے چیلینجوں اوردشمنی کے ساتھ حق اورعزت کی خاطر مقابلہ کرنے والو،یادرکھو! فلسطین وہ متحرک دل ہے جو بشریت کے شریانوں میں خون فراہم کرتا ہے تاکہ ہمیشہ انسانیت بیداررہے،اورفلسطین ہی عنفوان جہان ہے،اوراس کے جوانوں،مظلوم بچوں کے خون نے توآزادئ شجرکی آبیاری کی ہے،جس نے عالمی ضمیروں کوجھنجھوڑکررکھ دیا اور لوگوں کو خواب غفلت سے بیدارکیا،
اس وقت فلسطین حق وباطل،ظلم وانصاف اورظالم ومظلوم کے درمیان حدفاصل بناہواہے، یقیناً فلسطین ہی آتش فشانِ خداوندی ہے جس کالاوا پھٹے گاتوغاصب اسرائیل کوتباہ کردے گا،
سلام ہو ان تمام خواتین اورمردپر! جنہوں نے پاک آزادئ انسانیت کوپرچم اسلام کے ساتھ مقاومت اوراپنی ثابت قدمی ذریعے بلند رکھاہوا ہے،
خداکی رحمت ومغفرت ہو تمام شہداء پراورخاص طورسے شہدائے مقاومت اورفلسطین پر،
سلام ہو،قائدین مقاومت پرجنہوں نے تاریخ فلسطین میں عزت وشرف کے سنہرے حروف سے اپنے نام رقم کیا،وہ قائدین مقاومت جنہوں نے اپنے حقوق پرسمجھوتہ نہیں کیا اورنہ ہی کسی قسم کی پریشراورسازشوں کو قبول کیا،
سلام ہو میرے حماس،جہاداسلامی اوردیگرمقاومتی تحریک کے رہنما بھائیوں پر،
سلام ہو القسام برگئیڈر،القدس برگئیڈر اور ابوعلی مصطفیٰ،شہدائے الاقصی،الویہ ناصرصلاح الدین اوردنیاکےتمام مجاہدوں اورتحریک مقاومت پر،
فلسطین کے اس المناک مناظرنےہمارے دلوں کوخون کے آنسورلادیااورہمارے سینوں کوشدید پریشانیوں سے ڈھانپ دیا،ایسی پریشانیاں جن کے اندرغم وغصے بھری ہوئیں ہیں، ایسا غصہ جو ایک نہ دن ان مجرم صھیونیوں کے سروں پربری طرح اترے گا،
یادرکھو! جس نے تم لوگوں پرظلم کیا ان پر ہمیشہ خداکی لعنت ہو،
یارکھو! خداکی ہمیشہ لعنت ہو ہرظالم،ظلم کی دفاع کرنے والوں،اس کی حمایت کرنے والوں،مجرم اسرائیل اورخاص طورسے تمام ظالموں کے سردارامریکاپر،
خداکی لعنت ہو،جنہوں نے تمہاری مددکرنے سے اپنا ہاتھ روک دیا اوراس جنایت کاری وبربریت میں صھیونیت کاساتھ دیا،
خداکی لعنت ہو، ان پرجنہوں نے تمہاری پریشانیوں اورتکلیفوں کودیکھنے کے باوجود اپنے بزدلانہ خاموشی کامظاہرہ کرتے ہوئے تمہارے مظلوم عوام کوقتل کرنے دیا،
لہٰذا پوری دنیا یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ’’ مقاومت کا دشمن کے سامنے ہتھیارڈالنا ایک خواب ہے جوکبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،بلکہ یہ ایسی ستمگرانہ آرزویں ہیں جو قبروں میں ہی پوری ہوں گی،
یقیناً ہم خداعزوجل کے حضور ان شہداء سے عہدکرتے ہیں کہ ہم اپنے وعدے پرقائم ودائم ہیں اورکبھی بھی اس سے نہیں پھریں گے،اسی طرح ہم مقاومت کی مددکرنااپنادینی فریضہ سمجھتے ہیں اوران کی مدداس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک اسرائیل کے لئے پوری دنیاجہنم نہ بن جائے،
لہٰذا ظالم اوران کے پیروکار یہ اچھی طرح جان لیں،کہ ہم دفاع مقاومت اورفلسطینی عوام کی مددکرنے میں لحظہ برابر غفلت نہیں بھرتیں گے اورنہ ہی اس سے پیچھے ہٹیں گے،
ہم تمام لوگوں کویہ بات بتاناچاہتے ہیں کہ ہم شہادت کے عاشق ہیں،راہ فلسطین اورراہ قدس میں شہیدہوناہرشریف مسلمان بلکہ آزد انسان کے لئے باعث افتخارہے، سو ہماری امت کےاس اہم تاریخی لمحات میں ہم تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی بنوقوں،اسلحوں،جانوں،عزت کو فلسطین میں انسانیت اوراسلام کی خاطر دفاع رکھیں، بجائے اس کے کہ ہم ایسی جگہ جنگ کریں جس سےہماری طاقت کمزورہو اوردشمن خوش ہوجائے،فلسطین کی خاطرہمارا اتحاد دشمن کومرعوب کرے گا اوردنیاکاہرگوشہ وکنار غاصبان فلسطین کے سامنے غیرمحفوظ بن جائے گی انشاءاللہ،
خدا فلسطین کے تمام مجاہدوں،بہادروغیوراورصابرعورتوں،مردوں کوفتح ونصرت اورسربلندی کی توفیق عطافرما،

متعلقہ مضامین

Back to top button