ایران
رہبر معظم آیت اللہ علی خامنی ای نے 1052 قیدیوں کی سزائیں معاف کر دیں
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےسزا یافتہ قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کے لئے معافی کا اعلان کیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نےعدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کی درخواست پر سوایافتہ مجرمین کی ایک خاصی تعداد کو معاف کردیا اور ایک بڑی تعداد کی سزاؤں میں تخفیف کی درخواست کی منظوری دے دی۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے حضرت امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک مراسلے میں ایک ہزار باون قیدیوں کو معاف کئے جانے اور ان کی سزاؤں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی جس کی رہبر انقلاب اسلامی نے موافقت کردی ۔