ایران میں ٹارگٹ کلنگ سے 17 ہزار افراد شھید

15 اپریل, 2014 08:42

iran killingاسلامی جمہوریہ ایران میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 17 ہزار افراد شھید ہو چکے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی شہید فاؤنڈیشن میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے معاون حجۃ الاسلام والمسلمین "سید حبیب اللہ حسنی” نے ایران کے مشرقی صوبے خراسان جنوبی کے گورنر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل ہونے والوں 17 ہزار شہداء کے باوجود، افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ دنیا کے بعض ممالک، غیر منصفانہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران پر دھشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمین "سید حبیب اللہ حسنی” نے مزید کہا کہ ایران کے مومن و غیور عوام اور شہداء کے اہل خانہ ، اسلامی جمہوری نظام سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ اپنا سب کچھ اسلامی انقلاب پر قربان کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ ایران کی شہید فاؤنڈیشن میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے معاون نے مزید کہا کہ ملت ایران نے گذشتہ تین دہائیوں میں اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

9:35 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔