ایران

ایران بھرپور طرح سے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: ایرانی وزیر خارجہ

iranai kharjaمحمد جواد ظریف نے آج نئي دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی اداروں کے سربراہوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کو پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں کافی کامیابیاں ملی ہیں اور مختلف میدانوں میں ملت ایران کی موجودگي کی وجہ سے حکومت، مزید حوصلے سے عالمی سطح پر کردار کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کے گفتگو کے اصول کے مطابق خود اعتمادی، خودمختاری اور استدلال و دانشمندی کے ساتھ دنیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات میں مزیدتوسیع کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کوایک دوسرے کی توانائیوں سے استفادہ کرنا چاہیئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک وفد کے ہمراہ آج صبح نئي دہلی پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button