ایران
ڈاکٹر ولایتی: ایران کی پرامن جوہری انرجی کے استعمال پر تاکید
ڈاکٹر "علی اکبر ولایتی” نے آج تھران میں سنگاپور کے وزیر خارجہ "گی شانمو گام” کے ساتھ ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے عمل کو پیشرفت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اگر عالمی برادری پر امن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ایران کے قانونی حق کو قبول کرلے تو متقابل سمجھوتوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں برطرف ہوجائیں گی اور تمام غلط فہمیاں بھی دور ہوجائینگی۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے 1970 کی دہائیوں کے برسوں میں ایران و سنگاپور کے تعلقات کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ دونوں ممالک کا سرکاری و پرائیویٹ شعبوں میں تعاون بہت زیادہ رہا ہے۔ سنگاپور کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ایران کی روز افزور ترقی کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے تعلقات آئندہ آنے والے برسوں میں مزید فروغ پائیں گے۔