تیونس میں اسلامی جمہوریہ کے پارلیمانی اسپیکر کی تقریر کے دوران امریکی وفد فرار

جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے اپنے دورہ تیونس کے دوران آج اس ملک کے بنیادی قانون کی منظوری کے موقع پر منعقدہ جشن میں شرکت اور خطاب کیا۔
تیونس سے شائع ہونے والے اخبار الجریدہ نے کچھ گھنٹے پہلے خبر دی ہے کہ امریکی بورڈ اس وقت اجلاس چھوڑ کر باہر نکل گیا جب اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی تیونس کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ جب ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنی تقریر میں علاقے کے حالیہ سالوں میں وجود پانے والے انقلابوں اور اسلامی بیداری میں امریکہ کی مداخلتوں پر اعتراض کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان مداخلتوں کو امریکہ کی حمایت میں صہیونی ریاست کی طرف نسبت دی تو امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر نکل گیا۔
اس روزنامے کے مطابق یہ ایسے میں ہوا کہ تیونس کی پارلیمنٹ کے اکثر نمائندوں نے ڈاکٹر علی لاریجانی کی گفتگو کی حمایت کی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گزشتہ شب عراقی پارلیمنٹ اسپیکر، تیونس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اس ملک کے صدر جمہوریہ نیز آج صبح حزب النہضہ کے سربراہ راشد الغنوشی کے ساتھ ملاقات کی۔








