ایران

تکفیریوں کے جرائم تاریخ انسانیت میں بے مثال ہیں/ شیعہ صرف اسلام کی سربلندی کے خواہاں ہیں

makram sheraziہفتہ وحدت کی مناسبت سے مجمع جہانی تقریب مذاہب کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسن اراکی نے آیت اللہ مکارم شیرازی سے ملاقات کی جس میں معظم لہ نے ہفتہ وحدت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے قرآن کریم میں اتحاد کو خاص اہمیت دی ہے اور اختلاف کو آسمانی بجلی اور زلزلہ سے تعبیر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: خدا وندعالم نے قرآن کریم نے اختلاف کو شرکت کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دین میں تفرقہ شرک کے مانند ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے دوسروں کی توہین کرنے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا: انہیں(تکفیریوں کو) ہمارے مقدسات کی توہین کا حق نہیں ہے اور ہم ان کے مقدسات کی توہین نہیں کرتے اگر چہ آج کل اس کے برخلاف بعض سائٹوں پر دکھائی دے رہا ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے بیان کیا کہ شیعوں کی کسی سے کوئی جنگ نہیں ہے وہ صرف اسلام کی سربلندی کے خواہاں ہیں کہا: یہ بات تمام شیعہ میڈیا میں آشکار ہونا چاہیے۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تکفیری جہاں جہاں ہیں انہوں نے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے کہا: تکفیری گروہ دشمنوں کا آلہ کار ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ اس گروہ کو خود سے دور کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button