ایران

انٹرنیٹ پر غیر محرم سے “چیٹنگ” حرام ہے: رہبر معظم سید علی خامنہ ای

ali khamnai5تہران: ایران کے سپریم لیڈر اور رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا اور سماجی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی تمام ویب سائیٹس پرغیر محرم مردو زن کے درمیان بات چیت (چیٹنگ) حرام قرار دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر محرم لوگوں سے چیٹنگ کے نتیجے میں سماجی برائیاں اور جرائم جنم لیتے ہیں، اس لیے اسلام میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے نوجوانوں کے ایک وفد ملاقات کی جس میں انہوں نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کسی غیر محرم مرد و عورت آپس میں تحریری گفتگو “چیٹنگ” کرسکتے ہیں یا نہیں؟ تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ غیر محرم مرد اور عورت آپس میں چیٹنگ قطعی طور پر جائز نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button