دنیا میں سامراج کا زوال اور انقلابی عزائم میں ترقی: احمدی نژاد

ایران کے صدارتی ہاؤس کے بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج نیکاراگوئہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر "رنه نیونیز تلز” کی ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سبھی ممالک اور اقوام عالم بالخصوص نیکاراگوئہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے درپے ہے مزید کہا کہ آج کل لاطینی امریکہ میں انقلابی عزائم پھیلتے جارہے ہیں اور یہ اس خطے کے عوام کے لئے کامیابی ،ترقی اور پیشرفت کا باعث بن سکتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر احمدی نژاد نے واضح کیا کہ دنیا کا کرنسی نظام ڈالر پر منحصر ہے جسکے باعث پورے دنیا کو امریکہ کے اندرونی مشکلات اور مسائل ، برداشت کرنا پڑرہا ہے اور حقیقت میں یہ ایک منظم لوٹ مار ہے جو اقوام عالم اور دوسرے ممالک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔
اس ملاقات میں نیکاراگوئہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر "رنه نیونیز تلز” نے بھی مختلف شعبوں میں ایران کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیکاراگوئہ کی حکومت ،بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مقاصد کی حمایت جاری رکھے گی۔








