ایران

ایران کے خلاف پابندیاں ایران کی ترقی کا باعث: احمدی نژاد

ahmadiصدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی پابندیوں اور سازشوں کو ایران کی ترقی و پیشرفت کا باعث قرار دیا ہے۔
صدر مملکت نے گزشتہ رات کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشیں اور دباؤ کوئي اثر نہیں رکھتے بلکہ یہ ایران کی ترقی و پیشرفت کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے نئے ہجری شمسی سال کو ملت ایران کے لیے عزت عظمت اور ترقی و پیشرفت کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری بصیرت اور ہوشیاری کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیئے۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے پورے ملک کے گورنروں کے اجلاس سے خطاب میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ آج ایران ترقی و پیشرفت کی چوٹیوں کو سر کرنے کے راستے پر ہے، مزید کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک آئیڈیل، الہی اور مکتبی انقلاب تھا تاکہ ہم جلد سے جلد ایک عالمی حکومت تک پہنچ جائيں اور اس کام کے لیے ایمان ۔ انصاف پسندی اور امن و صلح سمیت عالمی حکومت کے معیارات کو مضبوط بنانا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button