ایران

ایران اور عراق کی بحریہ کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ

ship iranاسلامي جمہوريہ ايران کي پاسداران انقلاب فورس کي بحريہ اور عراقي بحريہ کے درميان باہمي تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہيں۔
پاسداران انقلاب فورس کے بحري شعبے کے کمانڈر ايڈمرل علي فدوي اور عراقي بحريہ کے کمانڈر علي حسين علي نے منگل کے روز بغداد ميں اس معاہدے پر دستخط کئے-چار نکاتي معاہدے ميں باہمي تعاون ميں فروغ اور مشترکہ تعاون کے طريقوں اور اصولوں کي تدوين پر خاص طور پر تاکيد کي گئي ہے۔
دونوں عہديداروں نے اس معاہدے کو بحريہ کي سطح پر دونوں ملکوں کے تعاون کے فروغ کے لئے بہت اہم قرار ديا اور علاقے کے امن و ثبات کي حفاظت پر زور ديا۔ ايڈمرل علي فدوي نے کہا کہ يہ معاہدہ خليج فارس ميں عراق کے ساتھ ايران کے تعاون کي علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button