ایران

ایران کی یمن میں کوئی مداخلت نہیں

iranاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے یمن کے معاملات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت پر مبنی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن احمد شوہانی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں یمن کے معاملات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت پر مبنی امریکی حکام اور بعض عرب ممالک کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ،علاقے میں خود امریکیوں کی موجودگی ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہورہا ہے۔ شوہانی نے یمن میں امریکی سفیر کے ایران مخالف بیان کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند سالوں میں امریکیوں کی ہمیشگی کوشش یہ رہی ہے کہ ایران پر بے بنیاد الزامات لگاکر علاقائی ممالک کو ایران سے ہراساں کردیں اور اسی سلسلے میں گذشتہ ایک سال کے دوران امریکیوں نے بارہا اسلامی جمہوریہ ایران پر یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ احمد شوہانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقے کے امن واستحکام کےلئے بےدریغ کوششیں کی ہے اور ہمارا ہمیشگی موقف یہ ہے کہ خطے میں امن واستحکام کا تحفظ ،خود علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے اور امریکہ جیسے ممالک کو جو خود بدامنی کی جڑ ہیں خطے میں آنے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے ۔
واضح رہے صنعا میں امریکی سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ یمن کے جنوب میں مخالف رہنماؤں کی حمایت کرکے اس علاقے کو ایک بار پھر یمن سے الگ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button