ایران

سلمان رشدی کیخلاف فتویٰ اس کی توبہ کی صورت میں بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا، سید علی خامنہ ای

rehbarشیطانی آیات کتاب کے مرتد مصّنف سلمان رشدی کے مرتد ہونے کے بارے میں اسلامی جمہوری ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کا تاریخی فتویٰ اپنی جگہ برقرار ہے۔ ادارہ حفظ و نشرآثار امام خمینی (رہ) کے دفتر مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے امام خمینی (رہ) کے تاریخی فتوے پر عمل کی تاکید کا اعلان کیا ہے۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کتاب شیطانی آیات کے مرتد مصّنف سلمان رشدی کے مرتد ہونے کے بارے میں اسلامی جمہوری ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کا تاریخی فتوی اپنی جگہ پر باقی ہے، جسے ہرگز تبدیل نہیں کیا جاسکتا، جیسا کہ خود حضرت امام خمینی (رہ) نے فرمایا تھا کہ یہ مرتد اگر توبہ بھی کرلے یا اپنے زمانے کا سب سے بڑا زاہد بھی بن جائے، پھر بھی اس کے خلاف فتوی اپنی جگہ باقی رہے گا اور مسلمانوں پر فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ اس فتوے پر عمل کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مرتد سلمان رشدی کے خلاف حضرت امام خمینی (رہ) کے تاریخی فتوے نے عالمی کفر کے مقابلے میں اسلام کی جنگ کے میدان میں اپنے ابتدائی ثمرات نمایاں کر دیئے، ان کا کہنا تھا کہ مغربی استکبار، جس نے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مقدسات پر حملے کو مسلمانوں کی توہین اور اسلامی بیداری کے محرکات ختم کرنے کا پیش خیمہ قرار دیا تھا، ذلت و رسوائی کے ساتھ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگيا اور انشاءاللہ مسلمانان عالم کی جاری مزاحمت کی بدولت اب کوئی توہین رسالت یا مسلمانوں کے دیگر مقدسات کی توہین و بے حرمتی کرنے کی جرات بھی نہیں کریگا۔

مرتد سلمان رشدی نے اپنی گمراہ کن کتاب شیطانی آیات سنہ 1987ء میں یہودی انتشارات کے مرکز وائیکنگ کے سربراہ گیلون ریٹکن کے کہنے پر لکھی، جس کیلئے اس مرتد نے 580 ملین پونڈ بھی حاصل کئے اور یہ اتنی بڑی رقم تھی جو بیشتر مصّنفین کے بقول اس وقت تک برطانیہ کی تاریخ میں کبھی کسی مصنف کو ادا نہیں کی گئی تھی۔ اسی زمانے میں اسلامی جمہوری ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) نے مرتد سلمان رشدی کے خلاف تاریخی فتوی جاری کیا تھا اور اس فتوے پر رّدعمل کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کی حکومت نے سلمان رشدی کی کھلی حمایت کا اعلان کر دیا اور پھر برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اس مرتد کیلئے بے انتہا سکیورٹی بڑھا دی، اور اس وقت سے ہی یہ مرتد نامعلوم مقام اور حکومت برطانیہ کے سخت حفاظتی انتظامات میں زندگی بسر کر رہا ہے، جبکہ اس ملعون کی حفاظت پر آنے والے سالانہ اخراجات کی رقم اتنی زیادہ ہے کہ برطانیہ کے ولیعہد کو بھی ایکبار یہ اعلان کرنا پڑا کہ سلمان رشدی، برطانیہ کے ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے سب سے زیادہ اخراجات کا حامل سپاہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button