ایران

ایرانی قوم دشمنوں کی دھمکیوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی

iran ahmadi nijatاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو مرعوب کرنے کیلئے دشمنوں کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں ۔
صدر مملکت نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے اپنے دورے میں کئی ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے کیلئے تہران کے پرامن جوہری پروگرام کو بہانہ بنا رکھا ہے تاہم ایرانی قوم ان دشمنوں کی زیادہ روی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی اور ترقی و پیشرفت کی اپنی منازل طے کرتی رہیگی ۔ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے عالمی سطح پر ایران کی حالیہ برسوں کی سیاسی و سائنسی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا یہ عمل بدستور جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے منطقی مذاکرات کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے تاہم وہ زور و زبردستی، ہرگز برداشت نہیں کریگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button