ایران

ایران کے خلاف مغرب کی صحافتی دہشت گردی؛ یہودیوں کا اظہار تشکر

israilامریکہ میں صہیونی لابی نے ایران مخالف اقدامات پر اس ملک کے سینیٹروں کی قدردانی کی ہے۔
 امریکہ اور اسرائیل تعلقات عامہ کی کونسل "آیپک  ” نے ایک بیان جاری کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام پر مزید دباؤ ڈالنے پر مبنی اوباما کے نام  74 امریکی سینیٹروں کے مراسلے کی قدردانی کی۔ رپورٹ کے مطابق ان امریکی سینیٹروں نے امریکی صدر باراک اوباما سے درخواست کی ہے کہ ایران پر مزید دباؤ ڈال کر اسے مغربی خواہشات پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے ۔
ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر غیرفوجی اور پرامن ہے اور اس پر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا مکمل کنٹرول ہے اور اس ایجنسی نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی انحراف کا مشاہدہ نہیں کیا گیاہے حالانکہ صہیونی ریاست کے پاس 300 سے زائد ایٹم بم موجود ہیں اور اس قابض ملک نے ابتک کسی بھی بین الاقوامی ادراے کو اپنے ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
صہیونی لابی آیپک کا امریکی سینیٹروں پر بڑا اثر ورسوخ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button