ايراني سائنسدانوں کے قتل ميں اسرائيل براہ راست ملوث ہے۔ ڈان ريو

17 جولائی, 2012 14:02

shiitenews iran nuclear scientistامريکي چينل سي بي ايس کے نامہ نگار اور کتاب آخري جنگ کے مصنف ڈان ريو نے ايراني سائنسدانوں کے قتل ميں اسرائيل کے براہ راست ملوث ہونے کي مزيد تفصيلات بيان کي ہيں- ڈان ريو نے سي اين اين کو انٹرويو ديتے ہوئے بدنام زمانہ اسرائيلي تنظيم موساد ميں قائم ايراني سائنسدانوں کے قتل کے لئے خصوصي ڈيتھ اسکواڈ کا راز فاش کيا- انہوں نے کہا کہ اسرائيل نے تاحال جنگ، پابنديوں يا مذاکرات کے حوالے سے کوئي فيصلہ نہيں کيا ہے بلکہ  اس نے بعض خفيہ اقدامات کئے ہيں  اور تہران ميں انجام پانے والے قتل کے واقعات اسرائيل کے ايسے ہي اقدامات کا ايک حصہ ہے- سحر ٹی وی کے مطابق ڈان ريونے ايران کے خلاف سائبر حملوں ميں امريکہ اور اسرائيل کے درميان تعاون کے بارے ميں کہا کہ اسرائيلي فوج  کے انٹيلي جينس ونگ  اور امريکہ کے قومي انٹيلي جينس ادارے اين ايس آئي کے درميان قريبي تعاون کيا جارہا ہے اور يہ دونوں ملکر وائرس تيار کرتے رہے ہيں- کہا جارہا ہے کہ خطے ميں ايران کے موثر کردار، اسلامي بيداري کي عظيم تحريک، مشرق  وسطي ميں امريکي پاليسيوں کي ناکامي اور اسرائيل کے وجود کے حوالے سے پيدا ہونے والي تشويش نے امريکہ اور اسرائيل کو ايران کے خلاف تعاون مضبوط بنانے پر مجبور کرديا ہے-

11:54 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔