آج ایرانی قوم طاقتور اور توانا ہے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد

30 دسمبر, 2011 07:53

ahmadi-zاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ انسانیت کی مشکلات کا سبب انبیا‏‏ئے الھی اور توحید کے راستے سے دوری کی بنا پر ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے مغربی صوبے ایلام کے شہر دہلران میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی ایران اور ایرانی قوم طاقتور اور توانا ہوچکی ہے۔ انہوں نے دفاع مقدس کے دوران دہلران کے عوام کی دلیری اور شجاعت کی داد دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام نے قرآن و عترت کی پیروی کی برکت سے شجاعت و جانفشانی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ شہر دہلران صوبہ ایلام کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور اس شہر کی آبادی تقریبا ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

7:48 صبح مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔