ایران

ملت ایران کی بقا کا راز اتحاد اور امن پسندی احمدی نزاد

ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیامیں ملت ایران کی بقا کا راز اتحاد اور امن پسندی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدراحمدی نژاد نے آج صوبہ چہارمحال و بختیاری کے فارسان علاقے کے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مغرب کےسرمایہ دارانہ نظام کے بارے میں کہا کہ کچھ

مغربی ممالک، اپنے سے کمزور ملکوں کے ذخائرکی لوٹ کھسوٹ اور دوسروں کو ڈرانے کے لئے ایٹم بم رکھنے میں اپنی کامیابی سمجھتے ہيں جبکہ ملت ایران انصاف کے سائے میں قوموں کی فلاح تلاش کرتی ہے۔
صدر احمدی نژاد نے جنگوں، توسیع پسندی اور لوٹ کھسوٹ کو سرمایہ دارانہ نظام کے وجود کاحصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی معاشرے کےمسائل صرف اپنی فکرميں رہنےوالوں اور پوری تاریخ میں جنگجوں اور خودغرض انسانوں کے مظالم کا نتیجہ ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے مغرب کو نصیحت کی کہ وہ دین اسلام سے درس حاصل کرتے ہوئے، دوسروں کی خدمت اور انفاق کو اپنی قوم کی نجات کا وسیلہ بنائيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button