ایران

دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای

fathi20111102111501280رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید کی ہے کہ ملت ایران توکل ، استقامت، اور بصیرت کی برکت سےگذشتہ بتیس برسوں سے تمام چیلنجوں کے سامنے کامیاب رہی ہے، اس نے ترقی کی ہے اور وہ مستقبل میں بھی درپیش چیلنجوں میں کامیاب و سربلند ہوگی۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ہزاروں پرجوش طالبعلموں اور اسٹوڈنٹس سےملاقات میں تیرہ آبان کو انقلاب اسلامی کی قابل غور عبرت ، قدرت الہی پر توکل کے معجزے اور مقصد تک پہنچنے کی راہ میں بصیرت کے ساتھ استقامت کی علامت قرار دیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں جو تیرہ آبان ، یوم طلباء اور عالمی سامراج کےخلاف جدوجہد کےقومی دن کی مناسبت سے انجام پائی، اس دن کو حقیقی طور پر ایام اللہ میں سے قرار دیا اور فرمایا کہ تاریخ اسلام میں اس طرح کی اہم اور درخشاں مناسبتیں، تحریک کےصحیح راستے کی شناخت اور ان تاریخی عبرتوں کے حقیقت پسندانہ تجزیہ کی بنیاد پر مستقبل کے لئےمنصوبہ بندی کے لئے موقع ہیں۔
آپ نے الہی طاقت ، اور اعلی اہداف و جدوجہد کی راہ میں بصیرت کے ہمراہ استقامت کے مظہر کو تیرہ آبان کی سب سے اہم خصوصیت قرار دیا اور فرمایا کہ بظاہر یہ محال اور ناممکن واقعہ پردیس کی جلاوطنی میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ثابت قدمی اور قدرت الہی پر توکل کا نتیجہ تھا۔
آپ نے وال اسٹریٹ تحریک سے توجہ ہٹانے اور اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کو اس ڈرامہ بازی میں امریکی حکومت کے اہداف میں سے قرار دیا اور فرمایا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شریف ترین جہادی عناصر پر دہشت گردی کا الزام لگانا چاہتے ہیں جبکہ آج دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ علاقے اور دنیا کی قوموں نے مصر، تیونس اور لیبیا کے معاملے ميں امریکہ اور مغرب کے دہرے رویے اور منافقت کو واضح طور پر دیکھ لیا اور دوسرے معاملوں میں بھی ان کا دہرا رویہ کھل کر سامنے آ جائے گا۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے اور دنیا میں شروع ہونے والی تحریک کا نقطۂ آغاز قرار دیا اور فرمایا کہ اسی بنا پر دشمن کی کوشش ہے کہ عوام بالخصوص نوجوانوں اور اسی طرح حکام کو ناامید کر کے ان کی آگے سمت حرکت میں رکاوٹ ڈالیں لیکن ملک کے حکام اور نوجوان اللہ پر توکل، امید اور بےپناہ طاقت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button